عاقب جاوید 6

ٹاپ لیول کا کوئی کرکٹر نہیں زبردستی کسی کو ‘اے کیٹیگری نہیں دے سکتے،عاقب جاوید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پی سی بی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاویدنے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹاپ لیول کا کوئی کرکٹر نہیں زبردستی کسی کو اے کیٹیگری نہیں دے سکتے۔ایک انٹرویو میں چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ ہم ہوم گراؤنڈ پر جیتنا بھول گئے تھے، میرے فارمولے کی وجہ سے پاکستان چار ٹیسٹ جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیگز کی وجہ سے پاکستان کی کرکٹ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی بڑا دھچکا ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے سال میں ٹیسٹ میچز 5 سے 6، ون ڈے 8 سے 10 اور ٹی 20 35 سے زائد کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد پلیئر تین لیگز لازمی کھیلتا ہے جس کے 40 میچز ہوگئے۔عاقب جاوید نے کہا کہ جو ایک بندہ سارا سال 90 میچ ٹی 20 کھیلتا ہے، فرسٹ کلاس کا ایک میچ بھی نہیں کھیلے گا تو دو سال بعد آپ کی کرکٹ کدھر شفٹ ہوگی، ریڈ بال کرکٹ کھیل ہی نہیں رہے تو آپ کی کارکردگی کیسے بہتر ہوگی۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس نے کہا کہ میں دو سال قبل اکتوبر میں پاکستان کرکٹ میں آیا، ہم نے کیٹیگری پر کام کیا اور اے کیٹیگری ختم کردے کیونکہ پرفارمنس ایسی نہیں آرہی اب جان بوجھ کر کسی کو اے کیٹیگری نہیں دے سکتے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی کو پوچھو تو وہ کہتا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کام نہیں ہے، آپ دیکھئے گا ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ جو ہورہا ہے ان کی حالت یہ ہے کہ ان کے پاس تین کے بعد کوئی فاسٹ بولر نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں