ویسٹ انڈیز 152

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دسمبر کے آخر میں پاکستان آنے کا امکان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دسمبر کے آخر میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں سیریز کو شیڈول کے مطابق کرانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کا سیکیورٹی ایکسپرٹ بھی جلد پاکستان آئے گا۔

ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کی گراونڈ میں انٹری این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہو گی۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں