نیئر حسین بخاری 17

نیئر حسین بخاری کا شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئر حسین بخاری نے شہدا سانحہ کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو سفاکانہ ذہنیت نے جمہوری سوچ پر حملہ کیا،سانحہ کارساز کے 177 شہداء اور 750 زخمی جیالے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ سانحہ کارساز کے شہداء قومی و جمہوری ہیروز ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ”کتنے بھٹو مارو گے، ہر گھر سے بھٹو نکلے گا”۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے کارساز نے شہید بے نظیر بھٹو پر اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوںنے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو اور شہدائے جمہوریت تاریخ کا روشن اور ناقابل فراموش باب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری تسلسل شہدائے جمہوریت اور سیاسی غازیوں کی میراث ہے۔

انہوںنے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹو عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جمہوریت دشمن تاریخ کے کوڑے دان میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آئین کی بالادستی، پارلیمان کی سربلندی اور جمہوریت کے لیے پیپلز پارٹی کی قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے شجر کی آبیاری اپنے خون سے کی۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے جمہوریت کی قربانیوں سے جمہوریت کی روشنی پھیل رہی ہے،شہدائے جمہوریت کی قربانیاں ہماری قومی و سیاسی تاریخ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئینی، انسانی اور معاشی حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمان کی تکریم و توقیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ 18 اکتوبر کے شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں