لیڈز (رپورٹنگ آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو 7 رنز سے شکست دے دی۔لیڈز میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پہلے ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 153رنز بنائے۔اسٹیفنی ٹیلر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 19 گیندوں پر 47 رنز چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اسکور کیے جبکہ شیمینی کیمبل نے 36 رنز کی اننگز کھیلی،
اسکٹ لینڈ کی جانب سے کیتھرین فریزر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بخوبی اپنے ہدف کی جانب بڑھ رہی تھی تاہم آخری دو اوورز میں مسلسل پانچ وکٹیں گنوانے کے سبب میچ ان کے ہاتھ سے نکل گیا۔59 رنز بنانے والی ڈیرسی کارٹر کے چھٹے کھلاڑی کے طور پر آئوٹ ہوتے ہی اسکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن سنبھل نہیں سکی، ایلیسا لسٹر بھی 33رنز بناکر آئوٹ ہوگئیں۔ اسکاٹش ٹیم پورے بیس اوورز میں 146رنز بناکر آٹ ہونے کے نتیجے میں سات رنز سے میچ ہار گئی۔









