محمد رضوان 5

وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انجری سے صحتیاب ہو گئے

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انجری سے صحتیاب ہو گئے،گروئن انجری کی وجہ سے رضوان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سلیکشن پر تحفظات تھے۔

ذرائع کے مطابق قومی وکٹ کیپر اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے،رضوان اس وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں پاکستان کے ریڈ بال ٹریننگ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں جو 8 جون سے شروع ہوا اور 10 جولائی تک چلے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم 6 جولائی کو رضوان کی فٹنس کا جائزہ لے گی۔قبل ازیں رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ تجربہ کار وکٹ کیپر نے کیمپ میں ایک ہفتہ تاخیر سے شمولیت اختیار کی اور پی سی بی کے طبی عملے کی نگرانی میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔نتیجے کے طور پر، وہ باقی اسکواڈ کے ساتھ تربیتی سیشنز اور پریکٹس سرگرمیوں میں مکمل طور پر حصہ لینے سے قاصر رہے۔

پاکستان کو 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونا ہے اور وہ اپنی تیاریوں کے تحت 18 جولائی سے چار روزہ وارم اپ میچ کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں