عطا اللہ تارڑ 65

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ ثمینہ بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ثمینہ بخاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، ماں کا انتقال ایسا خلاء ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں