فیصل کریم کنڈی 79

وزیراعلیٰ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ابھی تک نہیں ملی’ گورنر کے پی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)خیبر پختونخوا کے گورنر، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس ابھی تک نہیں ملی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانا ہے اور سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی اسمبلی اجلاس بلانے کی ایڈوائس بھیجیں تاکہ ممبران حلف اٹھا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں