مریم نوازشریف 89

وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرائے عالمگیر میں نہر میں نہاتے تین نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرائے عالمگیر میں نہر میں نہاتے تین نوجوانوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو برساتی نالوں، نہروں اور دریائوں میں نہانے سے باز رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں