فیصل کریم کنڈی 12

صدر نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی ہے، گورنر کے پی

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی ہے۔

نجی ٹی وی سے بات چیت میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر پاکستان نے جیسے ہی رپورٹ مانگی تو تیار کرکے سفارشات سمیت بھیج دوں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں