مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور قومی بچت کے سالانہ شیڈول کے مطابق 750 روپے والے پرائز بانڈ کا اگلا ڈرا جمعرات 15 اکتوبر 2026 کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔اس قرعہ اندازی میں کل 1,700 خوش نصیب نمبروں کو انعامات دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے تحت ایک خوش نصیب شخص کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا جائے گا، جبکہ 3 افراد کو 5 لاکھ روپے فی کس دوسرا انعام ملے گا۔اس کے علاوہ 1,696 کامیاب بانڈ ہولڈرز کو 9 ہزار 300 روپے فی کس تیسرا انعام دیا جائے گا۔









