میر عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ بلوچستان کاصوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں سے ہونے والے مالی نقصانات پر اظہار افسوس

کوئٹہ( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں سے ہونے والے مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرین کی بھرپور معاونت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کو متاثرہ اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت بھی کی ہے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب پٹھان لسبیلہ پہنچ گئے ڈی جی پی ڈی ایم بارش سے ہونے والے نقصانات اور امدادی ضروریات کا جائزہ لینگے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں لسبیلہ میں امدادی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔