دہشت گردی کیس

وزیراعظم کیخلاف دہشت گردی کیس کا فیصلہ 15 ستمبرکوسنایا جائے گا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی کیس کا فیصلہ 15 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی قیادت کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پاکستان عوامی تحریک کوبریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دیا گیا ہے۔

دلائل مکمل ہونے پروزیر اعظم عمران خان سمیت دیگرملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا۔انسداد دہشت گردی عدالت 15 ستمبر کو عمران خان کی بریت درخواست پرفیصلہ کرے گی۔