شہباز شریف 19

وزیراعظم کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن))وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اور سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ہفتہ جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پولیس اور سی ٹی ڈی کی طرف سے بروقت جوابی کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں نے جوانمردی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

وزیراعظم نے دہشتگردوں کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں