شہباز شریف 127

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع مستونگ میں دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں