اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہبازشریف نے ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور الوداعی تقریب کے موقع پر حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور برادر عوام سے تعزیت، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔









