ٹورنامنٹ 3

نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ،حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں ہونے والی رونمائی میں پانچوں کپتانوں نے حصہ لیا ،کپتانوں میں فضہ فیاض، کومل خان،سمیہ افسر، رویل فرحان اور ضوفشاں ایاز شامل ہیں ،ٹورنامنٹ کا آغاز (کل)جمعرات سے ایچ پی سی اوول گراؤنڈ اور این بی پی کمپلیکس میں ہوگا ،ٹورنامنٹ کے پہلے 10 میچز 30 اوورز جبکہ بقیہ 11 ٹی ٹوئنٹی ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں