شیخ رشید احمد 172

نگران وزیراعلی پر ڈنڈی ماری گئی تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائیگا،شیخ رشید

لندن (رپورٹنگ آن لائن) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نگران وزیراعلی پر ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ غلطی کی گنجائش نہیں، زرداری کی جیب کی گھڑی، گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی، الیکشن سلیکشن میں بدل دے گی۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ حالات انتہائی سنگین ہیں، نہ آٹا نہ قبر کیلئے زمین میسر ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، کل وطن واپس آ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں