نور مقدم کیس

نو ر مقدم کیس ،عدالت نے چار اگست کو دلائل طلب کر لئے ، مدعی شوکت مقدم کو وکیل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم کے والد اور والدہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دور ان سیشن جج محمد سہیل نے4 اگست کودلائل طلب کرتے ہوئے عدالت نے مقدمے کے مدعی شوکت مقدم کو وکیل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم کے والد ذاکر جعفر اور والد عصت آدم جی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،مقتولہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم عدالت میں پیش ہوئے،ملزمان کی پیروی اسد جمال ایڈووکیٹ نے کی۔

سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے جج کے استفسار پربتایا کیس کے تفتیشی آفیسر ویڈیو فورنزک کیلئے لاہور گئے ہیں، کیس کی فائل بھی انہی کے پاس ہے،ملزمان کے وکیل نے دلائل میں کہاپولیس نے بغیرکسی جائز وجہ کے خاتون کو جیل میں ڈال دیا ہے، رہا کیا جائے،ہماری اپیل ہیدرخواست ضمانت پر کل ہی سماعت کی جائے،مقدمے کے مدعی شوکت علی مقدم نے وکیل کرنے کے لئے عدالت سے پیر تک مہلت کی استدعا کی،جج نے مدعی کو آج کے دن ہی وکیل کا وکالت نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئیسماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔