خلیل الحیہ 12

حماس کا عوامی تکالیف ختم ہونے تک غزہ میں کام جاری رکھنے کا اعلان

غزہ (رپورٹنگ آن لائن) حماس نے عوامی تکالیف ختم ہونے تک غزہ میں کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حماس کے نومنتخب سربراہ خلیل الحیہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے، اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ثالث ممالک اسرائیل پر انخلا اور حملے بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، معاہدوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے، قومی فیصلوں میں تمام فلسطینیوں کی شمولیت ہونی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں