عدالت 15

محمود الرشید نے ضمانت کیلئے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ضمانت کے حصول کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق میاں محمود الرشید نے لاہور ہائی کورٹ کے 28 اپریل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مجھے ضمانت دی جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کے الزامات کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں جبکہ کسی گواہ نے بھی اشتعال انگیزی کا الزام عائد نہیں کیا۔اپیل میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ اسی مقدمے میں شریک ملزم شاہ محمود قریشی کو بری کیا جا چکا ہے، ایک ہی مقدمے میں ایک ملزم کو بری اور دوسرے کو سزا دینا قانون کے منافی ہے۔درخواست میں پنجاب حکومت اور ایس ایچ او تھانہ شادمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں