علی اکبر ولایتی 13

امریکا نے کوئی غلطی کی تو نتائج عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے، علی اکبر ولایتی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی غلطی کی تو اس کے نتائج صرف فوجی میدان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ توانائی کی عالمی منڈیوں اور عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے۔

ایکس پر جاری بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران ایک نئے مرحلے کی مزاحمتی حکمت عملی میں داخل ہو چکا ہے، یہ سمجھنا کہ ایران پر کم قیمت یا معمولی نقصان کے ساتھ حملہ کیا جا سکتا ہے، ایک غلط اندازہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر اور خطے میں اپنے اتحادیوں کو متحرک کرکے اسے سلامتی یا استحکام حاصل نہیں ہوگا، بلکہ اس کی غلطیوں کے اثرات پوری دنیا تک پھیل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں