نمرہ بچہ 77

نمرہ بچہ بین الاقوامی کرائم سیریز میں نظر آئیں گی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)عالمی شہرت یافتہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و مایاناز اداکارہ نمرہ بچہ کو پولائٹ سوسائٹی اور مس مارول کے بعد ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ میں کاسٹ کر لیا گیا۔اداکارہ مشہور برطانوی مصنف اگاتھا کرسٹی کے ناول پر مبنی بی بی سی کی جرائم اور جاسوسی سیریز ‘مرڈر اس ایزی’ میں نظر آئیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نمرہ بْچہ ‘مرڈر از ایزی’ میں مسز ہمبلبی کا کردار نبھائیں گی۔بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز میں ہالی ووڈ کے بڑے نام بھی شامل ہیں جن میں ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن جلوہ گر ہوں گے۔دو حصوں پر مشتمل اس سیریز کی عکس بندی حال ہی میں اسکاٹ لینڈ میں شروع ہو گئی ہے۔

سیان ونمی کی تحریر کردہ اس سیریز کی ہدایت کاری بھارتی نڑاد برطانوی فلم ساز مینو گاور کر رہے ہیں۔اداکارہ نمرہ بچہ کی اس شاندار کامیابی پر انہیں ان کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں