موٹر وے زیادتی کیس

موٹر وے زیادتی کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع ،مرکزی ملزم عابد کے دو بہنوئی گرفتار

لاہور (پورٹنگ آن لائن) پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا ،

مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کیلئے اس کے دو بہنوئیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،

ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کے ساتھ رابطے میں رہا تھا۔

پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدکی گرفتاری کیلئے ملزم کے 2 بہنوئی حراست میں لے لئے ،

زیرحراست افراد کی شناخت عارف علی اور صابرعلی کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے، ملزم عابد کچھ دن قبل دونوں کیساتھ رابطے میں رہا تھا۔