اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں میں رشوت کے بغیر کسی کا کام نہیں ہوتا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن اصلاحات کرانے میں ناکام ہو چکی ہے، کابینہ ڈویژن کے بیسمنٹ میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں کھڑی ہیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ آپ جہاز خرید لیتے ہیں لیکن آپ سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ نئے پارلیمنٹ لاجز پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے، جولائی میں اراکین کو لاجز سپرد کر دیے جائیں گے۔









