فیصل کریم کنڈی 7

آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی،فیصل کریم

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن لانا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی، یہ ابھی اسلام آباد جانے سے چھپ رہے ہیں، جب میدان سجے گا تو پھر بات ہوگی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ صرف میڈیا پر بڑھکیں مارتے ہیں، یہ چھپنے کے لیے گرفتاریاں دے رہے ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کیا جائے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کو کنٹرول کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گورنر راج نافذ کرنے کا آپشن موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں