اوباما 105

مودی حکومت اقلیتوں کا تحفظ نہیں کرے گی تو بھارت کا شیرازہ بکھر سکتا ہے، اوباما

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)سابق امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ اگر نریندر مودی کی حکومت بھارت کی نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔ یہ بات انہوں نے امریکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بارے میں سوال کے جواب میں کہی،سابق امریکی صدر نے کہا کہ نریندر مودی کے ساتھ ملاقات میں صدر بائیڈن کو ہندو اکثریت والے بھارت میں مسلم اقلیتوں کے تحفظ کا معاملہ اٹھانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں مودی سے ملتا تو یہ دلیل دیتا کہ اگر وہ بھارت کی نسلی اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کریں گے تو بھارت کا شیرازہ بکھرنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ بڑے پیمانے پر داخلی اختلافات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ یہ نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ بھارتی ہندووں کے مفاد کے بھی خلاف ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں