نیر بخاری 15

ملک گھیراؤ جلاؤ اور مارا ماری کا متحمل نہیں ہو سکتا،نیئر حسین بخار ی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ ملک گھیراؤ جلاؤ اور مارا ماری کا متحمل نہیں ہو سکتا، زبردستی یا جبر سے کسی کی رہائی ہو سکتی نہ ہی جیلیں توڑی جا سکتیں ہیں،جس کا جی چاہے دارلخلافہ پر چڑھائی کردے ایسا ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پی ٹی آئی کو ریلیف چاہئے تو عدلیہ سے ملے گا۔

انہوںنے کہاکہ عدلیہ سے ریلیف ملے تو اس کے معترف بن جاتے ہیں،فیصلہ خلاف آجائے تو پی ٹی آئی عدلیہ کے خلاف محاذ کھڑا کردیتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں یکساں مؤقف نہیں دھڑوں میں منقسم ہے، پی ٹی آئی کا ماضی میں بھی رویہ اور طرز عمل غیر سیاسی رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں خیبر پختون خواہ کے تمام تر وسائل اور حکومتی اختیارات کے استعمال کے باوجود لاکھ بندے نہیں تھے۔ انہوںنے کہاکہ 40 لاکھ بندے نکالنا آسان کام نہیں ہے،پنجاب سے بندے نہ بلوانا فیس سیونگ کے سوا کچھ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں