حسن مرتضی 148

ملکی سطح پر اتنی تباہی کووڈ 19 نے نہیں کی جتنی کووڈ 18 نے کی ہے، حسن مرتضی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ملکی سطح پر اتنی تباہی کووڈ 19 نے نہیں کی جتنی کووڈ 18 نے کی ہے، دوسرے ملکوں سے مہنگائی کا موازنہ کرنیوالے چلو بھر پانی میں ڈوبنے کو بھی تیار نہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ عوام کو اذیت میں مبتلا کر کے خوش ہوتے ہیں، تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خرید کر قوم کو ایک اور بجلی کا جھٹکا مارنے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے جانیوالے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے،پاکستان پیپلز پارٹی نا اہلوں کے ٹولے کو ہر سطح پر بے نقاب کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں