لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )یوتھ ونگ کےرہنما حمزہ شہباز کھوکھر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے کشمیر کی عوام کی خدمت ترقی اور خوشحالی کو ہمیشہ ترجیح دی ہے عوام کی فلاح و بہبود کے مشن کو اگے لے کر چلنا ہی ہمارا عزم ہے مسلم لیگ( ن )کا ہر ورکر عوام کی خدمت کرنے کے جذبے سے سرشار ہے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر الیکشن کے حوالے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے وہ عوام خواہ پنجاب کی ہو یا ازاد جموں کشمیر کی ان کے حقوق کا تحفظ ترقی ہمارا مشن ہے مسلم لیگ (ن) کشمیر کے عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان عوام کے درمیان جا کر قائد محمد نواز شریف اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے ترقیاتی وژن کو اجاگر کر رہے ہیں اور عوام کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ ترقی، استحکام اور عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں کیونکہ ازاد جموں کشمیر کی باشعور عوام کو اس بات کا بھی پتہ ہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد عوام نمائندہ جماعت ہے









