نیمار 8

مزید برازیل کیلئے نہیں کھیلنا چاہتا،معروف فٹبالر نیمار نے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی

برازیلیا(رپورٹنگ آن لائن)معروف فٹبالر نیمار نے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب مزید برازیل کیلئے نہیں کھیلنا چاہتے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کیلئے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے 34 سالہ فارورڈ نے یہ بیان کوپا سوڈامریکا کے ایک میچ کے بعد دیا۔

نیمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں برازیل کی قومی ٹیم کے ساتھ میرا وقت اب گزر چکا ہے، میں نے تاریخ رقم کی اور اس پر بہت خوش ہوں، میں نے بہت کچھ حاصل کیا، ٹیم کو اپنا خون اور جان دی، ہمیشہ پیلی جرسی کیلیے جدوجہد کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اب میں مزید یہ ایسا کرنا چاہتا ہوں۔5 جولائی 2026 کو فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناروے کے ہاتھوں برازیل کو 2-1 سے شکست کے بعد نیمار نے کہا تھا کہ میں نے کوشش کی لیکن اب یہ ختم ہو چکا ہے۔

چار فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والے نیمار نے سینٹوس، بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ شاندار کلب کیریئر گزارا، لیکن قومی ٹیم کے ساتھ صرف ایک سینئر ٹائٹل جیتا جو کہ 2013 کا کنفیڈریشنز کپ تھا۔ان کے بین الاقوامی کیریئر میں 130 میچوں کے دوران 80 گول اور 58 اسسٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں