لاہورہائیکورٹ 157

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست، لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہوگیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کے لیے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کر لی، جس پر بینچ تحلیل ہوگیا۔ عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دی، عدالت نے فائلمنگل کو ہی دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں