بابر اعظم 53

مختلف پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے، بابر اعظم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہاہے کہ جب آپ کی ٹیم اچھا پرفارم کرتی ہے تو مزہ آتا ہے، مختلف پوزیشن پر مختلف انداز میں کھیلنا ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ زلمی کا جو مومینٹم بن گیا ہے اس کو جاری رکھیں، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم جس طرح بولنگ کررہے ہیں ان کا مستقبل اچھا ہے، اگر میرے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو ضرور ملے گی۔بابر اعظم نے کہا کہ خواہشیں تو بڑی بڑی ہیں لیکن جب اور جیسے نصیب میں ہوگا ویسے ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں