لاہور میں سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کی ناک تلے شراب کی ناجائز فروخت کا دھندہ عروج پر

رپورٹنگ آن لائن۔۔

لاہور میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شراب کی غیرقانونی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
شہر میں قانونی طورپر L-2لائسنس رکھنے والے چار ہوٹل غیر مسلموں کو شراب فروخت کرسکتے ہیں۔
تاہم ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مال روڈ پر واقع پی سی ہوٹل میں پرمٹ کے بغیر اور مسلمانوں کو بھی شراب بیچی جاتی ہے۔اوراس سلسلے میں بار روم کے مینجر سلطان کا نام لیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ای ٹی او ایکسائز ملک فرقان نے مذکورہ ہوٹل میں پرمٹ کے بغیر شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی تو انہیں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا اور مجبورا” شراب کی غیرقانونی فروخت سے چشم پوشی کرنا پڑی۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ملک فرقان کا کہنا تھاکہ سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کے احکامات کی روشنی میں انہوں نے ابتدائی چند دن ایل ٹو کے وینڈرز کوپرمٹ کے بغیر شراب کی فروخت سے روکا لیکن مافیا نے ان کی چلنے نہ دی۔کیونکہ شراب فروش مافیاانتہا طاقتور ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں کھلے عام شراب کی غیر قانونی فروخت سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔