لاہورہائیکورٹ 197

لاہورہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر جرمانے کا تحریری حکم جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر جرمانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر وزیراعلی حمزہ شہباز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت، ڈپٹی اسپیکر، سیکریٹری پنجاب اسمبلی اور پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی رقم 30 مئی سے قبل لاہورہائی کورٹ بار کے اکانٹ میں جمع کروائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں