فہیم اشرف 44

فہیم اشرف ہوں، میں عبد الرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا، فہیم اشرف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رانڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ میں خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور، میں فہیم اشرف ہوں، میں عبد الرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا کہ جو آج تنقید کرتے ہیں وہ بھی ماضی میں ایسے ہی تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کریں تاکہ آنے والے بچے کرکٹ کا سوچیں۔ ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے نفرتیں کم کرنا ہوں گی، دوستی یاری سے بالا ہوکر سوچنا ہوگا۔فہیم اشرف نے کہا کہ سمیر منہاس نے آج شاندار بیٹنگ کی، سمیر ایسا کھلاڑی ہے جو پاکستاں جو لمبا سرو کرسکتا ہے۔ سمیر منہاس ایک سمجھ دار کھلاڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں