کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی پر بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کا الزام لگا دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے ہمارے خاندان کو بتائے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔علیمہ خان نے کہا کہ ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجود نہیں تھا۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی اور امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔









