مصطفیٰ الکاظمی

عراقی وزیراعظم کی پولیس کو مظاہرین پر گولی نہ چلانے کی ہدایت

بغداد (رپورٹنگ آن لائن) عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ پرامن مظاہرین پر گولی نہ چلائیں۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں،

دوسری طرف عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے مظاہرین کے مطالبات

پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے اور پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد طریقے استعمال نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین کو تشدد کا

راستہ اختیار کرنے سے روکنے کے لیے ان پر کسی قسم کا پرتشدد طریقہ نہیں اپنایا جائے گا،حکومت ریاستی اداروں کو مضبوط بنانے کی

ہرممکن کوشش کرے گی اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عراقی عوام کے

مطالبات کو پورا کرنے کے لیے حکام قومی فیصلے لے رہے ہیں۔عراقی دارالحکومت بغداد میں تحریر سکوائر پر رات کے تصادم

کے دوران آنسو گیس کے شیل سر میں لگنے سے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔ عراق کے طبی اور سکیورٹی ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ الکاظمی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مظاہرین نے گزشتہ روز جنوبی عراق کے

علاقے ناصریہ کے شمال میں الرفاعی اور النصر گورنریوں میں بجلی کی خرابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی.

ا اورذی قار اور واسط صوبوں کو ملانے والی شاہراہ بند کر دی تھی۔