صوبائی خودمختاری

صوبائی خودمختاری کےلئے جدوجہد کرنے والے جمہوریت پسند قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر بخاری اور نفیسہ شاہ نے اپنے الگ الگ بیان میں صوبائی خودمختاری کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام جمہوریت پسند قوتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ون یونٹ ٹوٹنے کے بعد صوبائی خودمختاری کا عمل مزید تیز ہوا، پیپلزپارٹی نے بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود صوبوں کو اپنے حقوق دلائے،صوبوں کی خودمختاری سے ہی وفاق کی مضبوطی جڑی ہے،

اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اپنے حقوق دیکر احساس محرومی کو ختم کیا،پیپلزپارٹی آغاز حقوق بلوچستان دیکر ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لائی، ایک بار پھر صوبوں کی خودمختاری چھیننے کی باتیں ہو رہی ہیں، نااہل حکومت ایک بار پھر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑ کر صوبوں سے اپنے حقوق چھیننا چاہتی ہے،

اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی باتیں ون یونٹ کی حمایت کرنے والوں کی سوچ کی عکاسی کرتی ہے،اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کر کے صوبوں کو کمزور کرنا دراصل وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا،پیپلزپارٹی اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی ہر محاذ پر بھرپور مزاحمت کرے گی،

دوسری جانب نیئر بخاری نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کی حمایت سے73کےآیین میں صوبائی خودمختاری کی ضمانت دی،صوبائی خودمختاری کی خاطر جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،مظبوط اکائیاں مظبوط وفاق کی ضمانت ہیں،پیپلز پارٹی کے ہر دور میں صوبوں کو آیینی حقوق فراہم کئے گئے،

پی پی پی نے صوبوں کو ساحل وسائل اور پیداواری علاقوں کے پہلے حق کو آیینی طور پر تسلیم کیا ،متفقہ اٹھارویں آیینی ترمیم پارلیمانی جمہوری پارٹیوں بہترین آئینی تحفہ ہے