صدف کنول 164

صدف کنول کی ‘نند’ کا مایوں، مداح حیران، تصاویر شیئر کردیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی سْپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے ‘نند کی مایوں’ کی تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کردیا ہے۔سْپر ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے گزشتہ روز انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے پیلا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔صدف کنول کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ ‘اْن کی نند کی مایوں ہو رہی ہے۔

‘صدف کنول کا تصویر اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ مداحوں کی جانب سے سبزواری فیملی پر سوالوں کی بھر مار کر دی گئی۔مداحوں کا کمنٹ سیکشن میں کہنا ہے کہ شہروز سبزواری اکلوتا بھائی تھا، شہروز سبزواری کی بہن کہاں سے آ گئی۔سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مایوں بیٹھی دْلہن شہروز سبزواری کی سگی بہن نہیں بلکہ اْن کی کزن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں