آصف علی زرداری 97

صدر مملکت آصف علی زرداری کا رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ صدر مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں