صدارتی مہم

صدارتی مہم کا آخری مباحثہ جمعرات کو،ٹرمپ بات کاٹنے سے گریز کریں گے

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن )ایسے میں جب کہ وائٹ ہاوس کی دوڑ میں شریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن تین نومبر کے انتخابات سے قبل جمعرات کو آخری مباحثے میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں، صدر ٹرمپ کی مہم نے عندیہ دیا ہے کہ اس بار ٹرمپ پہلی بحث کے برعکسں زیادہ مداخلت یا روک ٹوک سے گریز گریں گے۔امریکی ٹی وی کے مطابق جب تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی دوڑ اب آخری مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، کرونا وائرس کے سبب امریکی عوام کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے امدادی پیکج اور سپریم کورٹ کے لیے نئے جج کی منظوری کے معاملات اہم ترین سیاسی مسائل کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

اور اپنے تازہ ترین بیانات میں دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر تنقید جاری رکھتے ہوئے ووٹروں سے حمایت کی اپیل کی ہے جب ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔جمعرات کو ہونے والے تیسرے مباحثے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ایک مشیر نے عندیہ دیا کہ صدر پہلی بحث کے مقابلے میں زیادہ مداخلت یا روک ٹوک سے گریز گریں گے۔جیسن ملر نے بتایا کہ جہاں تک مباحثے میں شرکت کے انداز کا تعلق ہے تو صدر ٹرمپ اپنے مقابل بائیڈن کو پہلے کی نسبت زیادہ وقت دیں گے تاکہ وہ مسائل پر اپنا موقف بیان کر سکیں۔ملر نے کہا کہ صدر ٹرمپ بائیڈن سے سننا چاہیں گے کہ بائیڈن اپنے بیٹے پر عائد ان الزامات پر کیا کہتے ہیں۔