شیخ رشید

شیخ رشید کی شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرداخلہ شیخ رشید نے شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے ملٹری پوسٹ پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی علاقوں میں دہشت گردی کی واردات افسوس ناک ہے۔

سرحد پارسے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ختم ہونا چاہیئے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاک افواج کی وطن کی سلامتی کی خاطر قربانیاں لازوال ہیں، پاکستان اپنے بارڈرز کو مزید محفوظ اورمضبوط بنائے گا۔