سیکورٹی فورسز کا آپریشن 142

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن ) سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا، مقامی افراد نے پاک فوج کے آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں