علی زیدی 219

سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے، علی زیدی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے۔انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ اس طرح کے افسوسناک واقعات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، اس واقعے سے پاکستان کا نام دنیا میں بدنام ہوا ہے، اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انکا کہنا ہے کہ حکومت نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار کیے ہیں، سیالکوٹ واقعے پر کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا، لیکن اس سے زیادہ پر تشدد واقعات بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہورہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست ایکشن لینے کے بجائے قاتلوں کی پشت پناہی کرتی ہے، بھارت میں ہونے والے مظالم پر انٹرنیشنل میڈیا کیوں خاموش ہے؟علی زیدی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے کو ایک طرف رکھ کر انٹرنیشنل میڈیا کو بھارت کا بھی اصل چہرا دکھانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں