رونالڈو 4

سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی

لزبن(رپورٹنگ آن لائن) پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی۔11 اگست کو دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا پروفائلز پر تصویر پوسٹ کرکے اپنی شادی کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھ میں دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں نے شادی کی انگوٹھیاں پہن رکھی ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز 2016 سے رشتے میں ہیں، رونالڈو کے پانچ بچے ہیں، تین بچے دیگر ماؤں جبکہ دو بچے جارجینا سے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان کی پہلی ملاقات سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ایک سٹور پر ہوئی تھی، جہاں اس وقت رونالڈو ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیل رہے تھے۔سابق ریال میڈرڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس اسٹار رونالڈو اب اپنے کیریئر کے 1000 گول مکمل کرنے سے صرف 24 گول دور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں