سندھ ہائی کورٹ 10

سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے زیر التوا مقدمات کی سماعت کی درخواست پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے زیر التوا مقدمات کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تینوں رہنماں کو بار بار گرفتار کیا جاتا ہے۔ پولیس سے پوچھا جائے ان کیخلاف کتنے مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کو ناقص قرار دے کر واپس کردیا۔ جسٹس یوسف علی سعید نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ رپورٹ طلب کی تھی یہ کیاپیش کررہے ہیں۔ عالمگیرخان، معراج احمد اور داوا خان کے مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کریں۔ ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں پراپر رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے ایک ہفتے میں پراپر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں