سلمان خان 152

سلمان خان کا سدھارتھ شکلا کو خراجِ عقیدت، بگ باس 15 کی ایک قسط ان کے نام کردی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹارسلمان خان نے اپنے شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح اور اداکار سدھارتھ شکلا کو ان کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔سلمان خان نے سدھارتھ شکلا کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر بگ باس 15 کی ایک قسط ان کے نام کردی۔اس قسط کے دوران آنجہانی اداکار کی تصویریں دکھائی گئیں، ان تصاویر میں ‘بگ باس’ کے سیزن 13کے سیٹ پر سے ان کے کچھ لمحات کو دکھایا گیا کہ کس طرح انہوں نے عاصم ریاض، شہناز گل اور رشمی دیسائی کو شکست دے کر ٹرافی جیتی۔

سلمان نے سدھارتھ شکلا کو یاد کرتے ہوئے کہاکہ ‘آج ‘بگ باس’ کے ایک فاتح کی سالگرہ ہے جو اب ہمارے درمیان نہیں ہیں تو آج کی قسط ہم ان کے نام کرتے ہیں’۔ انہوں نے کہا کہ’سدھارتھ شکلاکا کوئی نعم البدل نہیں ہے، انہوں نے ہمیں بہت جلد چھوڑ دیا’۔ سلمان خان نے کہا کہ’وہ سدھارتھ شکلا یادکررہے ہیں اور اس خاص دن پرانہیں مبارکباد دیتے ہیں’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں