سلمان خان 158

سلمان خان نے اپنا گھر کرائے پر دے دیا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی سپر اسٹار اداکار سلمان خان نے مبینہ طور پر اپنا اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا ممبئی کے علاقے ویسٹ بیندرا کی شو استھان ہائٹس میں ایک اپارٹمنٹ ہے۔ عمارت کی 14ویں منزل پر موجود یہ اپارٹمنٹ 758 مربع فٹ پر کا ہے جسے انہوں نے 95ہزار روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا ہے۔

سلمان خان خود گلیکسی اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں جو بیندرا کے بینڈ اسٹینڈ کے قریب ہے۔ معاہدے کے مطابق کرائے دار نے 2لاکھ 85ہزار روپے جمع کرائے ہیں جبکہ اس میں ماہانہ 5فیصد اضافہ بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں