ٹیلی فونک رابطہ 106

سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

ریاض ( رپورٹنگ آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران گفتگو مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ دوران گفتگو دونوں رہنمائوں نے خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں