اسرائیلی وزیراعظم 125

سعودی عرب سے تاریخی امن ممکن ہے،اسرائیلی وزیراعظم

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے امریکا کی حمایت سے ایک شاندار معاہدہ ممکن ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہ نیویارک میں جوبائیڈن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ میرے خیال میں جناب صدر!آپ کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی امن قائم کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں